ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آسام میں سیلاب کی صورتحال نازک، 1.88ملین افراد متاثر

آسام میں سیلاب کی صورتحال نازک، 1.88ملین افراد متاثر

Sat, 16 Jul 2016 21:13:19    S.O. News Service

گوہاٹی16جولائی(آئی این ایس انڈیا)آسام میں سیلاب کی صورتحال آج بھی نازک بنی رہی اور ریاست کے چھ اضلاع میں 1.88لاکھ سے زائد افراد سیلاب سے متاثرہیں۔آسام ریاست ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ برہم پترا دریا اور معاون ندیوں میں آئی سیلاب سے لکھیم پور، گولاگھاٹ، موریگاو، جورہاٹ، دھیماجی اور وشوناتھ اضلاع میں مکان اور فارم ڈوب ہو گئے ہیں۔300سے زائد گاؤں سیلاب کی زدمیں ہیں جبکہ 16240ہیکٹر فصل کے علاقے پانی میں ہیں جس سے کھڑی فصل برباد ہو گئی ہے۔اتھارٹی نے کہاکہ جورہاٹ میں نیماٹیگھاٹ، سبساگر میں دکھو میں برہمپتر کا پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر ہے جبکہ گولاگھاٹ میں نمالی گڑھ میں دھنسری خطرے کے نشان سے اوپرہے۔ضلعی حکام نے بتایا کہ جورہاٹ اور گولاگھاٹ اضلاع میں21ریلیف کیمپ قائم کئے ہیں جہاں 3811لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے۔


Share: